16 Dec, 2017 | 27 Rabiul Awal, 1439 AH

Asslam o Alaikum kya ghosht (meat) k bad dodh(milk) pena ya sath pena khalaf e sunnat h? 2. kon kon c dry fruit r fruit khana sunnat h?

السلام علیکم !

1-  کیا گوشت کے بعد دودھ پینایا  ایک ساتھ دودھ خلاف سنت ہے۔

2-   کون کون سے خشک ب میوہ جات اور پھل  کھانا سنت ہے۔

الجواب حامدا ومصلیا

1- یہ ایک طبی مسئلہ ہے، اس میں  موافقِ سنت ، یا خلاف سنت کا حکم  نہیں لگایا جاسکتا، البتہ رسول اللہﷺ کی غذاؤں پر غور کرنے سے  اور آپ ﷺکے ماکولات کے بارے میں تحقیق کرنے سے   معلوم ہوتا ہےکہ آپ ﷺنے دودھ اور مچھلی کبھی ایک ساتھ استعمال نہیں کی، گوشت کے بعد کبھی دودھ نہیں پیا۔

2- جتنے بھی پھل ہے، سب اللہ کی نعمت ہیں، سبھی کو اللہ کی نعمت سمجھ کر کھانا چاہیے، اس میں یہ کہنا کہ فلاں پھل کھانا سنت اور فلاں پھل کھانا خلاف سنت ہے، درست نہیں۔                  

واللہ اعلم بالصواب

     احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

  دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۳۰؍ذیقعدہ؍۱۴۳۸ھ

                  ۲۳؍اگست؍۲۰۱۷ء