21 Oct, 2017 | 30 Muharram, 1439 AH

Asslam o Alaikum Dairy milk chocolate halal h ya haram?

ڈیری ملک چاکلیٹ حلال ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

کسی چیز کے حلال یا حرام ہونے میں اس کے اجزائے ترکیبی کا اعتبار ہوتا ہے، جس چاکلیٹ کا سوال میں  ذکر ہے، اگر اس میں کوئی ناپاک ، یا حرام چیز نہیں ڈالی گئی، بلکہ اس کے اجزائے ترکیبی حلال  اور پاک ہیں، تو اس صورت میں  وہ چاکلیٹ حلال ہے اور اس کا کھانا بھی جائز ہے۔ البتہ مذکورہ چاکلیٹ میں اگرکوئی حرام یا ناپاک چیز ڈالی گئی ہو، ( اور اس کی ماہیت بھی تبدیل نہ ہوئی ہو) تو اس صورت میں وہ حلال نہ ہوگی اور اس کا کھانا بھی جائز نہ ہوگا۔ لہذا جب تک تحقیق سے ثابت نہ ہوجائے کہ اس میں حرام یا نجس ڈالی گئی ہے تب تک حرام نہیں کہہ سکتے اور دوسروں کو منع نہیں کرسکتے۔ ہاں! اگر اپنا دل نہ مانے تو اپنی حد تک ا حتیاط کرنے میں حرج نہیں.

  واللہ اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ