17 Dec, 2017 | 28 Rabiul Awal, 1439 AH

Assalam o Alikum Mien Jeddah mien rehta hoon.mera sawal yeh hai umrah karny k bad "Halaq" Hadood e Haram mien karwana chaheya ya Jeddah ja kar bhi karwa sakty hain.

السلام علیکم

میں جدہ میں رہتا ہوں ۔ میرا سوال یہ ہے کہ عمرہ کرنے کے بعد  حلق حدود حرم میں کرنا چاہیےیا جدہ جاکر بھی کرواسکتے ہیں؟

الجواب حامدا ومصلیا

حلق یا قصر حدود حرم  میں  کرنا واجب ہے۔ اگر حدود حرم سے باہر کیا تو اس کی وجہ سے ایک دم واجب ہوگا۔  لہذا صورت مسؤلہ میں حدود حرم میں ہی حلق کرانا  ضروری ہے،  جدہ میں جاکر کروانا جائز نہیں۔

فی مناسک الملا علی القاری – (254)

(یختص حلق الحاج  بالزمان والمکان)....(والمکان الحرم) للحج والعمرة.

 واللہ اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۱۴؍شوال؍۱۴۳۷ھ

۲۰؍جولائی ؍۲۰۱۶ء