22 Nov, 2017 | 3 Rabiul Awal, 1439 AH

Aoa.. Namaz k baad k masnoon azkaar jo hotay hain... Jaisay fajar k baad surah yaseen, zohar k baad muzammil, asar k baad naba, maghrib k baad waqya, isha k baad mulk.. Kya ye surtein us namaz k ander parh sktay hain?? Agar baad mein prhna yaad na rehta ho ya prhnay ki susti ho jati ho... Aur agar parh sktay hain to sunnat par amal ka ajar utna hi milay ga ya nahi?

السلام  علیکم

نماز کے بعد مسنون اذکار جو ہتے ہیں، جیساکہ فجر کے بعد سورت یٰسن پڑھنا، ظہر کے بعد سورت مزمل پڑھنا ، عصر کے بعد سورت نبا پڑھنا، مغرب کے بعد واقعہ پڑھنا،  عشا کے بعد سورت ملک پڑھنا۔  کیا ان سورتوں کو نماز کے اندر پڑھ سکتے ہیں کیونکہ بعد میں سستی ہوجاتی ہے۔

الجواب حامداومصلیا

اصل مقصود تو ان کو پڑھنا ہی خواہ نماز میں پڑھے یا نماز سے باہر۔ اور نماز میں تلاوت کرنا زیادہ باعث اجرو ثواب ہے۔ اس لیے اگر بعد میں پڑھنے سے سستی ہوجاتی ہے، اور یہ رہ جاتی ہیں تو نماز کے اندر  پڑھ سکتے ہیں ۔

   واللہ اعلم بالصواب

      احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

  دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۱۰؍صفر المظفر؍۱۴۳۹ھ

                  ۳۱؍اکتوبر؍۲۰۱۷ء