22 Nov, 2017 | 3 Rabiul Awal, 1439 AH

اسلام علیکم اگر طلوع آفتاب کا وقت 6:10 ہو اور نماز فجر 6:9 پر مکمل ہو؟ تو نماز ہو جائے گی؟ لاہور کا فجر ، عصر ، مغرب اور عشاء کا وقت کتنے بجے مکروہ اور ختم ہوتا ہے؟ مکرمہ اور ختم ہونے کے اوقات دونوں بتا دیں

السلام علیکم اگر طلوع آفتاب کا وقت 6:10 ہو اور نماز فجر 6:9 پر مکمل ہو؟ تو نماز ہو جائے گی؟ لاہور کا فجر ، عصر ، مغرب اور عشاء کا وقت کتنے بجے مکروہ اور ختم ہوتا ہے؟ مکروہ اور ختم ہونے کے اوقات دونوں بتا دیں۔

الجواب حامدا ومصلیا

صورت مسؤلہ میں جب طلوع آفتاب کے وقت کے شروع ہونے سے پہلے پہلے نماز  مکمل کرلی  تو نماز ہوگئی ہے۔

باقی لاہور کے نمازوں کے اوقات ، جاننے کے لیے   وہاں کے میقات الصلاۃ( نمازوں کے اوقات کا ٹائم ٹیبل) کو دیکھیے۔ یہ اسلامی کتب خانوں سے عام طور پر مل جاتے ہیں۔

   واللہ اعلم بالصواب

      احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

      دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

            ۲۷؍اکتوبر؍۲۰۱۷ء