17 Dec, 2017 | 28 Rabiul Awal, 1439 AH

Sir, please guide me how to concentrate during namaz?

نماز میں  دل  کیسے لگایا جائےاور اس کو توجہ کے ساتھ  کیسے پڑھاجائے؟

الجواب حامدا ومصلیاً

نماز میں دل لگانے کا طریقہ یہ ہے  ایک تو نماز پڑھنے پہلے  نمازکی اہمیت   کو اپنے دل کے اندر سوچے، اور نماز کے جو کچھ پڑھ رہا ہے ،ان  کےالفاظ  کی طرف دھان  رکھے۔ اور اگر درمیان  میں خیال ادھر ادھر چلا جائے تو جب یاد آئے کہ نماز میں ہو ں تو فوراً نماز کی طرف متوجہ ہوجائے۔ اور  اس طرح کرنے سے ان شاء اللہ نماز میں دل لگ جائے گا، لیکن اگر دل نہ لگے تب بھی نمازپڑھتے رہیں۔ اللہ اس پر بھی اجر دےگا، اور دل لگانے کی  کوشش کرنے پر اور دل نہ لگنے کی صورت  اس کڑھن  کی تکلیف  اٹھانے پر بھی اللہ اجر عطا فرمائے گا۔  نماز کے اندر خشوع، خضوع  اور  دل لگانے  میں معاون چیز یہ بھی  ہے   کہ انسان   اللہ والوں کی مجلس میں جایا کرے،  ان کی بیانات سنا کرے،  اور ان کی کتابوں کو پڑھا کرے، خصوصاً حضرت جی دامت برکاتہم کے بیان  سنے ،اور ان کی کتاب ‘‘نماز کے ادبی اسرار ورموز’’ اور دیگر کتابیں کو  پڑھے، اور اس کے ساتھ ساتھ خود دعاؤں  کاخوب  اہتمام کرے۔

واللہ اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۵؍جمادی الاول؍۱۴۳۸ھ

۲۳؍فروری؍۲۰۱۷ء