17 Dec, 2017 | 28 Rabiul Awal, 1439 AH

Assalamo alaikum Hazrat sahab mari rozana fajr ki namaz qaza ho jati ha koe hal batadai

السلام علیکم !

حضرت صاحب! ہر روز میری فجر کی نماز قضا ہوجاتی ہے۔ کوئی حل بتلائیں۔

الجواب حامدا ومصلیا

ایک تو اپنے اندر نماز کی فکر پیدا کریں۔ رات کو جلدی سوجایا کریں۔ الارم وغیرہ کا مکمل انتظام کرکے سویا کریں، اور دن کو قیلولہ (دوپہر کو سویا ) کریں۔  ان شاء اللہ جلدی اٹھنے کی عادت بن جائے گی اور نماز قضا ہونے سے بچ جائے گی۔

    واللہ اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۲؍جمادی الاول؍۱۴۳۸ھ

۱۹؍فروری؍۲۰۱۷ء