17 Nov, 2017 | 27 Safar, 1439 AH

Assalamualaikum WaRahmathullahi WaBarakatuhu. Peshab karne ke 5 min Baad ya Wazu Banane ke Baad 1-2 khatre peshab ke phir se aajae to Kya wuzu toot jaata hai? Aur agar Namaaz ke liye kam waqt baqi hai aur wuzu ke Baad 1-2 khatre peshab ke hojae to Kya tariqa hai?

السلام علیکم!

پیشاب کے 5 منٹ بعد، یا وضو کے بعد ایک دو قطرے پیشاب کے پھر سے آجاتے ہیں، کیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ اور اگر نماز کے لیے  کم وقت باقی ہو ، اور وضو کے بعد ایک دو قطرے پیشاب کے نکل آئے ہوں تو  کیا  کیاجائے؟

الجواب حامدا ومصلیا

اگر آپ کو پیشاب کے  قطرے، صرف پیشاب کرنے کے بعد آتے ہوں، اور ہر وقت نہ آتے ہو ،تو  اس صورت میں آپ کا وضو پیشاب کاقطرہ  نکلنے کے فوراً بعد ٹوٹ جائے گا، خواہ  پیشاب کا ایک قطرہ نکلے یا اس  سے زیادہ ۔ لہذا  آپ پر باوضو ہوکر نماز پڑھنا  ضروری ہے، اگرچہ جماعت نکل جائے ۔ اور اس صورت میں آسانی سے  وضو کرنے کا یہ طریقہ بھی اختیار کرسکتے ہیں کہ نماز کے اوقات سےبہت پہلے استنجا سے فارغ ہولیا کریں،  اور نماز پاک کپڑوں میں باوضو ہوکر نماز اداکریں۔ اور اگر آپ کوہر وقت   قطرے آتے رہتے ہیں اور اتنا وقت بھی نہیں ملتا کہ وقت کے اندر نماز پڑج سکیں، تو تفصیل لکھ دوبارہ سوال پوچھ لیں۔

الدر المختار (1/ 134)

( وينقضه خروج ) كل خارج ( نجس ) بالفتح ويكسر ( منه ) أي من المتوضىء الحي معتادا أو لا من السبيلين أو لا ( إلى ما يطهر ) ... ثم المراد بالخروج من السبيلين مجرد الظهور وفي غيرهما عين السيلان ولو بالقوة.

 واللہ اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۲؍جمادی الاول؍۱۴۳۸ھ

۱۹؍فروری؍۲۰۱۷