17 Nov, 2017 | 27 Safar, 1439 AH

Assalamualaikum.....1).agar mani andriod mobile pe lag jaye to ise kaise ppak kiya jaye 2)us mobile ko paak karneke baad usme Quran Sharif tilawat karein ya is secparhez karein... Baraye meherbaani jawab de...jazakallah

السلام علیکم!

اگر منی انڈرائڈ موبائل پر لگ جائے تو اس کو کیسے پاک کیا جائے ؟

اس موبائل کوپاک کرنے کے بعد اس  میں قرآن کریم کی تلاوت کرسکتے ہیں، یا اس سے پرہیز کریں؟

الجواب حامدا ومصلیا

صورت مسؤلہ میں موبائل  نجاست لگنےکی وجہ سے ناپاک  ہوگیا ہے، خواہ اندرونی حصہ میں لگی  ہویا بیرونی حصہ میں، ناپاک موبائل کو پاک کرنے کاطریقہ یہ ہے کہ موبائل کا کام کرنے والے شخص سے اس کو  پٹرول یا کسی دوسری سیّال  کیمکل   سے  اس کو تین مرتبہ پاک کروالیں۔ موبائل کے پاک ہوجانے کے بعد اس پر تلاوت کرنا، اور اس کو جیب میں رکھ کر نماز پڑھنا بھی جائز ہوجائے گا۔  پاک ہونےسےپہلے جائز نہیں۔

الهداية شرح البداية - (1 / 34)

تطهير النجاسة واجب من بدن المصلي وثوبه والمكان الذي يصلي عليه . . . . . ويجوز تطهيرها بالماء وبكل مائع طاهر يمكن إزالتها به كالخل وماء الورد ونحوه مما إذا عصر إنعصر.

 واللہ اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۱۹؍شوال؍۱۴۳۷ھ

۲۵؍جولائی ؍۲۰۱۶ء