22 Nov, 2017 | 3 Rabiul Awal, 1439 AH

Assalamualayikum.. Ayyam ki haalat mai Jo ramzan k rozai chut jaatai hai unki qaza rkhni hoti hai.hum shawaal k 6rozai rkhtai hai to ismai hmai qaza or nafil dobo ka sawab mil jayega ya Fir qaza rozai alag Se niyat krke rkhnai hongai?

السلام علیکم

ایام کی حالت میں  جورمضان کے  روزے  چھوٹ جاتے ہیں، ان کی قضا رکھنا ہوتی ہے، ہم شوال کے 6 روزے رکھتے ہیں، تو اس میں ہمیں قضا اور نفل دونوں کا ثواب مل جائے گا ، یا قضا روزے الگ سے نیت کرکے رکھنے ہونگے؟

الجواب حامدا  ومصلیا

فرض روزہ، خواہ قضا ہو یا ادا،اس میں نفل روزہ کی نیت درست نہیں، لہذا شوال کے چھ روزے الگ رکھنے ہونگے ، اور رمضان کے قضا روزے الگ سے رکھنا ہونگے ۔ ایک روزے  سے دونوں  کی نیت کرنا درست نہیں۔(احسن الفتاوی:۴۴۰/۴)

 واللہ اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۳۰؍شوال؍۱۴۳۷ھ

۴؍اگست ؍۲۰۱۶ء