22 Oct, 2017 | 1 Safar, 1439 AH

Asslmu aĺaykum bank me jo paisa interest per milta hai account me us ka kya kare plz bata de

السلام علیکم !

بینک میں جو پیسہ سود کے طور پر ملتا ہے اکاؤنٹ میں، اس کا کیاکیا جائے۔

الجواب حامدا ومصلیا

رقم اگر بینک میں رکھوانی ہو  تو کرنٹ اکاؤنٹ میں رکھوائی جائے، جس پر سود نہیں دیا جاتا ۔  تاہم اگر  غلطی سے دوسرے اکاؤنٹ میں  رکھوادی  اور اس پر سود لگ گیاہو، تب بھی سود وصول کرنادرست  نہیں، اور اگرغلطی سےسود وصول کرلیا ہوتو ا سے کسی فقیر یا مسکین کوثواب کی نیت کے بغیر، مفت میں دے دی جائے۔

(کذا فی فتاوی عثمانی)