16 Dec, 2017 | 27 Rabiul Awal, 1439 AH

Kia mezan bank islami Shari'a assoolo k mutabiq kam karta hai??jawab zror dijy..jazakAllah khair

کیا  میزان بینک اسلامی  شرعی اصولوں کے مطابق کام کرتا ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

ہماری  معلومات کے مطابق میزان  بینک فی ا لحال مستند علماءِکرام کی زیر نگرانی شرعی  اصولوں  کے مطابق  کام کر رہا ہے ،لہذا اس میں اکاؤنٹ کھولنا اور اس سےحاصل ہونے والےمنافع، دونوں جائز ہیں ،تاہم چونکہ وقت کے ساتھ ساتھ حالات بدلتے رہتے ہیں ،لہذا آپ وقتاً فوقتاًدارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی سے، اس کے  بارے میں معلوم کرتے رہیں۔

 واللہ اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۲؍ذی الحجہ؍۱۴۳۷ھ

۲۵؍ستمبر ؍۲۰۱۶ء