17 Dec, 2017 | 28 Rabiul Awal, 1439 AH

Can you please elaborate a bit more about wajib sadaqa and nafili saqda with examples...what can be included in wajib sadaqa and nafali sadaqa? Jzk

کیا آپ واجب صدقہ کے بارے میں مزید وضاحت کرسکتے ہیں مثالوں کے ساتھ؟ واجب اور نفلی صدقہ  کن چیزوں کو شامل ہے، اور کن کو دیناچاہیے؟

الجواب حامدا ومصلیا

واجب صدقہ: یہ شریعت کی جانب سے مقرر   ہوتاہے۔   جیسے، زکوۃ، عشر،صدقۃ الفطر، نذر کا صدقہ، کفارہ ۔ یہ درج ذیل لوگوں کو دیناجائز نہیں:

1-   اپنے اصول(والدین، دادا  وغیرہ)۔

2-   اپنے فروع (اپنی اولاد اور اسی طرح اولاد کی اولاد)۔

3-    میاں ، بیوی، ایک دوسری کو نہیں دے سکتے۔

4-   سید خواہ غریب ہو یا مالدار۔

5-  مالدار، یعنی جس کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی ،یا اس کی قیمت کے بقدرسونا، یا نقدی،یا سامانِ تجارت  یا  ضرورت سے زائد سامان  ہو، اس کو دینابھی جائز نہیں ۔

6-   کافر   

واجب صدقہ مذکورہ بالاافراد کے علاوہ   کسی انسان کو مالک  بنا کر دینا ضروری ہے۔

نفل صدقہ، یہ وہ صدقہ ہے جو بندہ اپنی مرضی  سے کوئی چیز صدقہ کردے،  جیسے کسی کو گفٹ وغیرہ دینا۔  شریعت کی جانب سے یہ صدقہ  مقرر نہیں ہوتا۔ نفل صدقہ ہر کسی کو دے سکتے ہیں،  فقیر کو بھی اور امیر کو بھی ، اپنے قریبی رشتہ دار کو بھی اور اجنبی بھی، لیکن فقیر محتاج  رشتہ دار کو دینا بہتر ہے۔

الدر المختار - (2 / 339)

هو فقير وهو من له أدنى شيء ) أي دون نصاب أو قدر نصاب غير تام مستغرق في الحاجة ( ومسكين ..... ويشترط أن يكون الصرف ( تمليكا ) لا إباحة كما مر ... ( لا ) يصرف ( إلى بناء ) نحو ( مسجد و ) لا إلى ( كفن ميت وقضاء دينه ) و ) لا إلى (من بينهما ولاد ) ولو مملوكا لفقير ( أو ) بينهما ( زوجية ) ( و ) لا إلى ( غني ) يملك قدر نصاب فارغ عن حاجته الأصلية من أي مال كان ( و ) لا إلى ( بني هاشم ) ( ولا ) تدفع ( إلى ذمي ) لحديث معاذ.

 واللہ اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۶؍ذی الحجہ؍۱۴۳۷ھ

۲۹؍ستمبر ؍۲۰۱۶ء